Time 25 جون ، 2025
کاروبار

بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دے دی

بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دے دی
896ارب 47 کروڑ 46 لاکھ روپےسےزائدکے94 مطالبات زر کی منظوری دی گئی، اپوزیشن کی مطالبات زر میں کٹوتی کی گیارہ تحریکیں مسترد ہوگئیں— فوٹو: آئی این پی

بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیرصدارت 45 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیرخزانہ شعیب نوشیروانی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے مجموعی طور پر 94 مطالبات زر ایوان میں پیش کیے۔

ایوان نے غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے مجموعی طور پر 660 ارب 83 کروڑ 43 لاکھ روپے اور ترقیاتی اخراجات کیلئے 289ارب 64 کروڑ روپے کے مطالبات زر کی منظوری دی گئی۔

غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 53 مطالبات زر جبکہ ترقیاتی اخراجات کےلئے 41 مطالبات زر ایوان پیش کیے گئے۔

اپوزیشن اراکین کی جانب سے11 مطالبات زرمیں کٹوتی کی تحریکیں پیش کی گئیں تاہم تمام تحریکیں رائے شماری سے مسترد ہوگئیں۔

مزید خبریں :