03 مئی ، 2012
لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ترقی و خوشحالی کیلئے باہمی تجارت کا فروغ ضروری ہے ، یہ سب تبھی ممکن ہے جب تک دونوں ملکوں کے درمیان مسئلہ کشمیر اور پانی سمیت تنازعات حل نہیں ہو جاتے۔ ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں پاک بھارت تجارت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ بنیادی مسئلہ حل کئے بغیر تجارت کا سفر آگے نہیں بڑھ سکتا، دونوں ملکوں کو اب فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں یا لڑ جھگڑ کر۔ وفاقی سیکریٹری تجارت ظفر محمود نے کہا کہ پاک بھارت تجارت کیلئے 3 اہم معاہدے کیے گئے ہیں، اگر بھارت پاکستان میں بھیجی جانے والی مصنوعات پر سبسڈی دے گا تو پاکستان ڈیوٹی لگائے گا۔ صنعتکار میاں منشا نے کہا کہ سرحد کھلنے سے مہنگائی میں کمی ، پراپرٹی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گا۔ تاجروں نے واہگہ بارڈر کی طرح دیگر سرحدی پوائنٹس پر بھی تجارت شروع کرنے پر زور دیا ۔