12 مارچ ، 2015
اسلام آباد........ پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین کے نام کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا اعلان قائد حزب اختلاف خورشید شاہ آج صبح کریں گے۔ ڈپٹی چیئرمین کی تعیناتی پر زرداری ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ختم ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صبح بتائیں گے ڈپٹی چیئرمین کا نام کس جماعت سے ہے، تمام جماعتوں میں مفاہمت ہوگئی ہے، ابھی چیئرمین کا نام ظاہر نہ کرنے میں مصلحت پوشیدہ ہے۔