03 مئی ، 2012
پشاور … پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ شخص کے مقدمے میں پولیس افسر کے ملوث ہونے کے الزام پر آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری کو عدالت طلب کر لیا۔ چارسدہ سے لاپتہ محمد گل کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس میاں فصیح الملک نے کی۔ رٹ میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد گل کو 3 سال قبل اس وقت کے سی سی پی او لیاقت خان کی ایماء پر اٹھایا گیا اور خفیہ ایجنسی کے حوالے کیا گیا۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ لاپتہ شخص کی سابق سی سی پی او کے ساتھ زمین کا تنازعہ ہے، جس پر عدالت نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا اور آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کردیا اور معاملے میں پولیس افسر کے ملوث ہونے سے متعلق وضاحت طلب کی۔