12 مارچ ، 2015
ویلنگٹن..........متحدہ عرب امارات کاجنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان اےبی ڈی ویلیئرزکا کہنا ہے کہ میچ جیتنے کی بھرپورکوشش کریں گے، امیدہےآج کےمیچ سےٹیم کےاعتمادمیں اضافہ ہوگا۔ یو اے ای کے کپتان محمد توقیر کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کوکم اسکورتک محدودرکھنےکی کوشش کریں گے۔جنوبی افریقہ کے 5میچ کھیل کر 6پوائنٹ ہیں جبکہ عرب امارات کی ٹیم 4میچوں میں اب تک کوئی پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔