12 مارچ ، 2015
پشاور...........پشاور کے علاقے گورا قبرستان میں امن چوک میں واقع آرمی چیک پوسٹ کے قریب گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 2حملہ آور ہلاک، جبکہ 7زخمی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مسلح افراد پر جوابی فائرنگ سے 2حملہ ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ فائرنگ کے باعث 7افراد زخمی بھی ہوئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان ایک گاڑی میں سوار تھے، گاڑی کی تلاشی کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔