پاکستان
12 مارچ ، 2015

وقاص علی شاہ کے قتل میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے،الطاف حسین

وقاص علی شاہ کے قتل میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے،الطاف حسین

لندن.........متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے رکن وقاص علی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وقاص علی شاہ کے قتل میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ وقاص علی شاہ کو رینجرز کے اہلکار نے براہ راست گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کیا ۔ الطاف حسین نے کہاکہ وقاص کی شہادت کے گواہوں میں سیکڑوں مرد ہی نہیں بلکہ ہزاروں خواتین بھی شامل ہیں جن کے ہاتھوں میں وقاص علی نے دم توڑا۔انہوں نے کہا کہ وقاص انتہائی شریف النفس، ملنسار، خوش اخلاق ، خواتین اور بزرگوں کاادب کرنے ، انتہائی شائستہ زبان میں گفتگو کرنے والے نوجوان تھے ۔ الطاف حسین نے کہاکہ وقاص علی شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ الطاف حسین نے وزیراعظم نوا زشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان ، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ وقاص علی شاہ کے قتل کا نوٹس لیں ، اس قتل کے خلاف آوازاٹھائیں اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دلوائیں۔

مزید خبریں :