پاکستان
03 مئی ، 2012

ججز تقرر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، 8 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنیکی منظوری

ججز تقرر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، 8 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنیکی منظوری

اسلام آباد … ججز تقرر کی پارلیمانی کمیٹی نے لاہور اور بلوچستان کی ہائی کورٹس میں 8 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے اور لاہور ہائی کورٹ میں 4ایڈیشنل ججز کو ایک سال کی توسیع کی سفارشات منظور کرلی ہیں۔ ججز تقرر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں آفتاب شعبان میرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں صوبائی ہائی کورٹ میں ججز کے تقرر سے متعلق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے 5 ایڈیشنل ججز اور بلوچستان ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی ۔کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے 4 ایڈیشنل ججز کو ایک سال کی توسیع کی بھی منظوری دی۔ لاہور ہائی کورٹ میں جن ججز کو مستقل کیا گیا ہے ان میں الطاف ابراہیم قریشی، عبد الستار اصغر ، محمود مقبول باجوہ، امین الدین خان اور محمد امیر بھٹی شامل ہیں ۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں مستقل کیے گئے ججز میں عبد الستار مینگل، نعیم اختر افغان اور محمد ہاشم کاکڑ شامل ہیں، کمیٹی کی سفارشات کو حتمی منظوری کیلئے صدر مملکت کے پاس بھیجا جائے گا۔

مزید خبریں :