پاکستان
12 مارچ ، 2015

لاہور: جناح اسپتال سے بچے کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج

لاہور....... جیونیوزنے لاہورکے جناح اسپتال سے نومولود کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔تین مارچ کو اغواء ہونے والے بچے کا ایک ہفتے بعد بھی سراغ نہیں مل سکا۔ لاہور کے جناح اسپتال میں تین مارچ کو گوجرانوالہ کے عامر کی بیوی کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ۔ گائنی وارڈ کے باہر ایک نامعلوم خاتون نے بچے کی نانی کو باتوں میں لگا یا اور اسکے ہاتھوں سےبچہ لے کرفرار ہو گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا لیکن ایک ہفتے بعد بھی مغوی بچے کا پتہ نہیں چلایا جاسکا ۔ فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہےکہ اغواءکارخاتون چادرمیں منہ چھپائےگائنی وارڈسےنکل کر ایمرجنسی سےہوتی ہوئی اسپتال سےفرارہورہی ہے۔ اغواء کار خاتون نے کسی کو شک بھی ہونے دیا کہ اسکی گود میں نومولود بچہ ہے۔دوسری طرف یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اسپتال میں نصب 100میں سے80کیمرےخراب ہیں اوراس واردات میں گائنی وارڈکاعملہ بھی ملوث ہے۔پولیس کے مطابق تفتیش کےلیے ایک سکیورٹی گارڈکوحراست میں لےلیاگیاہے۔

مزید خبریں :