پاکستان
12 مارچ ، 2015

پشاور ہائی کورٹ،مراد سعید کو ڈگری جاری نہ کرنے پر وضاحت طلب

پشاور ........ پشاور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کو ڈگری جاری نہ کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ سے سات دنوں میں وضاحت طلب کرلی۔پشاور ہائی کورٹ میں ایم این اے مراد سعید کےڈگری کیس کی سماعت ہوئی ۔ درخواست گذار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پانچ سال گزرنے کے باوجود مجھے ڈگری جاری نہیں کی گئی۔ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی کو ڈگری جاری نہ کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ سے ایک ہفتے کے اندروضاحت طلب کرلی۔مراد سعید نے بی ایس کی ڈگری کی حصول کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گذار نے وی سی، رجسٹرار اور شعبہ انوائرمنٹل سائنسز حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :