پاکستان
03 مئی ، 2012

سندھ میں شدید گرمی،حیدرآباد میں درجہ حرارت 44ہوگیا

کراچی …سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافہ جاری ہے۔لسبیلہ، حیدر آباد اور گوادرمیں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ،کراچی میں 40 ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران راول پنڈی ،ہزارا ڈویڑن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواووں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کیمطابق ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ لاہور 37 ، فیصل آباد 36 ڈگری ، اور پشاورمیں 35 ڈگری رہا۔ اسلام آباد اور مظفر آباد میں درجہ حرارت 33 ڈگری ،،گلگت 30 ، کوئٹہ 27 اور مری میں 21 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :