03 مئی ، 2012
لاہور…ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا ہے کہ ملک میں انقلابی تبدیلی کے لیے نوجوان اپنا کردار ادا کریں اور چلے ہوئے کارتوس سیاستدانوں سے قوم کی جان چھڑائیں ۔لاہور میں پاکستان جسٹس پارٹی کی کارنر میٹنگ کے بعد ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر کا کہناتھا کہ پاکستان کو الله تعالی نے ہر قسم کے وسائل سے مالامال کر رکھا ہے لیکن چوروں ڈاکوووں نے ملک کے وسائل پر قبضہ جما رکھا ہے اوردونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ قوم کو اب جاگ جانا چاہیے ، پرانے سیاستدانوں سے جان چھڑا کر نئی قیادت کو آگے لانا چاہیے۔