پاکستان
03 مئی ، 2012

سزا یافتہ وزیراعظم کا اعلان مزدوروں کیساتھ مذاق ہے،منورحسن

لاہور…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ سزایافتہ وزیراعظم کی جانب سے مزدور کی تنخواہ میں ایک ہزار روپے کا اضافہ مزدورں کیساتھ سنگین مذاق اور زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے ۔صوبہ خیبر پختونخوا کے چار روزہ دورے سے واپسی پر منصورہ میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سید منورحسن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے صرف کرپشن ، لوٹ مار میں ترقی کی جبکہ غریب عوام کا مہنگائی اور بے روزگاری نے جینا دو بھر کر دیا ہے ،،سید منور حسن نے کہا کہ سزا یافتہ وزیراعظم کی جانب سے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ہی عوام کو بارہ فیصد بجلی مہنگی کرنے کی خوشخبری سنائی جارہی تھی۔ سید منور حسن نے کہاکہ موجودہ حکومت میں عوام کو بدحال کر دیا گیاہے لیکن حکمران ترقی کے جھوٹے دعوے کرتے نہیں تھکتے۔

مزید خبریں :