پاکستان
03 مئی ، 2012

ایمبولینس پر سی آئی ڈی پولیس کا حملہ ریاستی دہشتگردی ہے،محنتی

کراچی …امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقے کلاکوٹ افشانی گلی میں الخدمت کی ایمبولینس پر سی آئی ڈی پولیس کا حملہ ریاستی دہشتگردی ہے۔حکو مت لیاری آپریشن بندکرے اور رفاہی اداروں اور سیاسی قائدین کو لیاری جانے کی اجازت دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق کراچی میں ہنگامی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں بھی لیاری جانے والے جماعت اسلامی کے امدادی قافلے پر پولیس نے شدید فائرنگ کی اور امدادی سرگرمیوں سے روک دیا۔انہوں نے کہا کہ آج کلاکوکوٹ کی افشانی گلی میں الخدمت کی ایمبولینس اور ڈاکٹرز کی ٹیم پہنچنے ممیں کامیاب ہوئی اور علاقہ مکینوں کو مفت ادویات اور علاجی معالجے کی سہولت پہنچائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ الخدمت کی ایمبولنس کو واپسی پر سی آئی ڈی پولیس کی بکتر بند گاڑی نے پہلے ٹکر ماری اور پھر شدید فائرنگ کی خوش قسمتی سے الخدمت کے رضاکار محفوظ رہے انہوں نے کہاکہ اس موقع پر نجی چینل کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی۔انہوں نے مطالبہ کیا واقعے کا چیف جسٹس سپریم کورٹ نوٹس لیں۔

مزید خبریں :