13 مارچ ، 2015
کراچی.........کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، کھارادر اور اطراف میں گرج چمک کے ساتھ بارش، جبکہ نارتھ ناظم آباد، عزیزآباد اور ایف بی ایریا، کلفٹن، ملیر، گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔