پاکستان
13 مارچ ، 2015

فیصل آباد: سینٹرل جیل میں 2قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی

فیصل آباد.........فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے 2قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق دونوں قیدی جن کے نام ساجد اور محمد اختر ہیں ان کو کچھ دیر پہلے پھانسی دے دی گئی ہے۔ ساجد عرف طارو کو ایک شخص کے قتل کے جرم میں پھانسی دی گئی، جبکہ محمد اختر عرف حسینا کو قتل اور زیادتی کے جرم میں پھانسی دی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں قیدیوں کا پھانسی سے قبل طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

مزید خبریں :