پاکستان
13 مارچ ، 2015

کراچی: کورنگی میں مکان کی چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق

کراچی: کورنگی میں مکان کی چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق

کراچی.........کراچی کے علاقے کورنگی میں مکان کی چھت گرنے سے زخمی 2افراد دوران علاج دم توڑ گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی 51Bمیں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے4 افراد زخمی ہوئی تھے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا تھا، جن میں2 افراد دوران علاج جاں بحق ہوگئے جبکہ 2زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دوسرے جانب ایک علاقے سے ٹرک کو حادثہ پیش آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس سے پہلے شہر کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

مزید خبریں :