پاکستان
04 مئی ، 2012

پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں بم دھماکا،ایک شخص زخمی

پشاور . . . .پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں بم دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوا۔ دھماکے سے مکان مکمل تباہ اورقریبی مسجد کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ پشاور کے مضافاتی علاقے متنی میں سابقہ ڈسٹرکٹ کونسلر عرب گل کے گھر کے قریب دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے عرب گل کے گھر کے باہر بارودی مواد سے بھری گاڑی کھڑ کر رکھی تھی۔ جس میں دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے مکان کے چار کمرے مکمل طور پر تباہ جبکہ قریبی مسجد کو جزوی نقصان پہنچاہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ جس سیعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے شخص کواپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ ایس پی رورل شفیع اللہ خان کے مطابق دھماکا دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :