13 مارچ ، 2015
لاہور.......لاہور ہائی کورٹ نے بزرگ افراد کو پنشن کی ادائیگی کا حکم نہ ماننے پر ٹریژری آفیسر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے ۔لاہور ہائی کورٹ نے بزرگ افراد کوپنشن کی ادائیگی کے حوالے سے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ شکایات سیل بنانے کے باوجود بزرگ پنشنر دربدر ہیں۔ایسے سیل بنانے کوکوئی فائدہ نہیں۔یہ ختم کئے جائیں۔عدالت نے حکم نہ ماننے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریژری آفیسر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔مزید کارروائی 20مارچ تک ملتوی کردی گئی۔