13 مارچ ، 2015
لندن.......برطانوی کاؤنٹی سرے کے علاقے وے برج کے اسکول کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں دھوئیں کے سیاہ بادل دکھائی دے رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سینٹ جارج اسکول کے تمام بچے محفوظ ہیں۔فوری طور پر دھماکے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں ہوسکا ہے۔سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا ہے۔امدادی ٹیمیں بھی جائے دھماکا پہنچ گئی ہیں۔