Time 25 جون ، 2025
دنیا

نیو یارک کے پہلے مسلم میئر بننے کے خواہش مند ظہران ممدانی ڈیموکریٹ پارٹی انتخاب میں کامیاب

نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کے خواہش مند ظہران ممدانی نے  ڈیموکریٹک پرائمری کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔ 

امریکی شہر نیویارک کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پرائمری انتخابات کے نتائج میں بھارتی نژاد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی نے اپنے مد مقابل اینڈریوکومو کو شکست دے دی۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پرائمری کے انتخابات میں پولنگ رات 9 بجےختم ہوئی جس میں کُل 11 لاکھ افراد نے ووٹنگ کی۔

نتائج کے مطابق ظہران ممدانی کو 43.5 فیصدر ووٹ ملے اور ان کے مد مقابل امیدوار اینڈریوکومو کو 36.4 فیصد ووٹ ملے۔ 

 ڈیموکریٹک پارٹی انتخابات میں کامیابی کے بعد ظہران ممدانی نے کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے نیو یارک کے میئر کا الیکشن لڑوں گا۔ 

مزید خبریں :