پاکستان
14 مارچ ، 2015

ایم کیوایم کےگرفتارافرادپرتشددکیخلاف آوازبلندکی جائے،الطاف حسین

ایم کیوایم کےگرفتارافرادپرتشددکیخلاف آوازبلندکی جائے،الطاف حسین

لندن.......قائدایم کیوایم الطاف حسین نے کہا ہے کہ مجرموں کی گرفتاری کی آڑمیں آپریشن کارخ ایم کیوایم کی جانب موڑ دیاگیاہے،جناح پورسازش کی طرح باہرسےلایاگیااسلحہ دکھاکربدنام کیاجارہاہے،ایم کیوایم کےگرفتارافرادپرتشددکےخلاف آوازبلندکی جائے،وکلا،انسانی حقوق کی تنظیمیں اورصحافی تشددکےخلاف آوازاٹھائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنےنائن زیروپرآئینی وقانونی ماہرین اورلیگل ایڈکمیٹی سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ میری70سال کی بیوہ بہن سائرہ اسلم کےگھرپر2مرتبہ چھاپاکیوں ماراگیا،حکام بتائیں کہ اگرانکی بہن بیٹی کےساتھ ایساہوتوان پرکیاگزرےگی۔ الطاف حسین نے کہا کہ گرفتار افراد پربدترین تشددکیاجارہاہے اور ان کےساتھ جنگی قیدیوں جیساسلوک کیاگیا۔نورالدین سبحانی کوٹارگٹ کلرظاہرکیاگیا،وہ نائن زیروپرباورچی ہیں۔گرفتارافرادمیں میری خالہ زادبہن کابیٹااورمیرابھانجاعبدالعزیزبھی شامل ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ایم کیوایم کرپٹ سیاسی کلچراوراسٹیٹس کوکاخاتمہ چاہتی ہے۔

مزید خبریں :