پاکستان
04 مئی ، 2012

لیاری میں آپریشن کا 8واں روز، ساوٴتھ زون کے اہلکار بھی پہنچ گئے

لیاری میں آپریشن کا 8واں روز، ساوٴتھ زون کے اہلکار بھی پہنچ گئے

کراچی… لیاری میں پولیس کا مسلح جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن آٹھویں روز بھی جاری ہے پولیس کو ملزمان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اسی دوران ساوٴتھ زون کے پولیس اہلکار بھی آپریشن میں حصہ لینے کے لئے پہنچ گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ افرادکے خلاف کیا جارہا ہے۔لیاری کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جمعہ کوشروع کیا گیا آپریشن آٹھویں روز بھی جاری ہے تاہم مسلح ملزمان کی جانب سے جدید ہتھیاروں کے ساتھ دستی بم اورراکٹ حملوں کے باعث پولیس کو کسی قسم کی واضح پیش قدمی میں ابھی تک کامیابی نہیں ہوسکی ہے۔ آپریشن کے دوران اب تک پولیس اہلکاروں سمیت 27 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد ذخمی ہوگئے۔لیاری میں پولیس آپریشن کے باعث علاقے کی صورتحال ابتر ہے اور علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہیں۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس نے لیاری کے بیشتر علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے تاہم افشانی گلی،گبول پارک سمیت دیگر علاقوں میں مسلح ملزمان کی جانب سے پولیس پر شدید حملے کئے گئے اور پولیس کو پیش قدمی سے روکا گیا۔لیاری میں آپریشن کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج بھی کیا گیا۔

مزید خبریں :