14 مارچ ، 2015
کراچی ........کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول کارکن وقاص شاہ کی والدہ انتقال کرگئیں ۔بدھ کی صبح ایم کیو ایم کے کراچی میں واقع مرکز نائن زیرو پر رینجرز نے چھاپا مارا تھا جس کے بعد ایم کیو ایم کے کارکن وہیں باہر احتجاج کر رہے تھے کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا نشانہ بن کر ایم کیو ایم کے نوجوان کارکن وقاص شاہ جاں بحق ہوگئے تھے ۔وقاص شاہ کی پرسوں نماز جنازہ ادا اور تدفین کی گئی تھی آج ان کی والدہ انتقال کر گئیں۔