پاکستان
04 مئی ، 2012

بھیرہ کے قریب موٹروے پر کارالٹنے سے پانچ افراد ہلاک

سرگودھا… بھلوال میں بھیرہ کے قریب موٹروے پر کارالٹنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق بھلوال کے قریب ایک گاڑی موٹروے سے نیچے اترکردرخت سے ٹکراگئی جسکے باعث ا س میں سوار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔ مرنیوالوں میں تین مرد اوردوخواتین ہیں جن میں سلیمان،سہیل سلیمان،سیف اللہ ،سدرہ اورایک نامعلوم خاتون شامل ہیں۔لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :