پاکستان
15 مارچ ، 2015

تمام ملکوں سے مجرمان کے تبادلوں پرعملدرآمد روکدیا،وزارت داخلہ

تمام ملکوں سے مجرمان کے تبادلوں پرعملدرآمد روکدیا،وزارت داخلہ

اسلام آباد.......... وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام ملکوں کےساتھ سزایافتہ مجرمان کےتبادلوں پرعمل درآمدروک دیا گیا ہے، علم میں آیاہے کہ جرائم میں ملوث پاکستانیوں کو واپس لاکرملی بھگت سےرہاکیاجاتاہے، مجرموں کی رہائی محکمہ داخلہ اورصوبائی حکومتوں کےافسران کی ملی بھگت سےہوتی تھی۔ وزارت داخلہ کے مطابق تمام ممالک سے مجرمان کےتبادلےسےمتعلق نئی پالیسی تشکیل دی جارہی ہے، دنیامیں پاکستان کوبدنام کرنیوالےسرکاری افسران سےرعایت نہیں کی جائےگی، پاکستان کادنیاکے7ممالک کےساتھ مجرموں کےتبادلےکامعاہدہ ہے۔

مزید خبریں :