پاکستان
04 مئی ، 2012

منصور اعجاز غیرملکی،حقانی پاکستانی شہری ہیں، میمو کمیشن

منصور اعجاز غیرملکی،حقانی پاکستانی شہری ہیں، میمو کمیشن

اسلام آباد… میموکمیشن کا اجلاس جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں زاہدبخاری نے حتمی دلائل میں کہاکہ حسین حقانی کا استعفیٰ کسی اجلاس کا نتیجہ نہیں تھا، انہوں نے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا، حسین حقانی بھی معاملے کی تحقیقات چاہتے تھے، اسی لئے تعاون کررہے ہیں۔ زاہد بخاری نے مزید کہا کہ حسین حقانی نے اسلام آباد میں بیان قلم بند کرانے کے علاوہ ہر حکم مانا ہے وہ اب بھی ویڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کرانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی، آئی ایس آئی بتاچکے ہیں کہ حقانی سے اجلاس میں استعفی نہیں لیاگیا، حسین حقانی نے ہمیشہ میمولکھے جانے سے انکار کیا ہے، میموتحقیقات کی پارلیمانی کمیٹی میں منصوراعجازکا آنے سے انکار رہا جبکہ حقانی نے کمیٹی کو بیان پیش کیا۔ اس موقع پر کمیشن نے کہاکہ وہ اور پارلیمانی کمیٹی الگ الگ اپنا کام کررہے ہیں،منصوراعجاز تو غیرملکی شہری جبکہ حسین حقانی پاکستانی شہری اور سفیر ہیں، دونوں کا موازنہ نہ کا جائے، اس پر زاہدبخاری نے کہاکہ حسین حقانی کو سفیر نہ کہاجائے، انہوں نے تحقیقات سے قبل ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید خبریں :