04 مئی ، 2012
کراچی… کراچی سے بلوچستان جانے والے آر سی ڈی ہائی وے پر تمام سرکاری اداروں کی مشترکہ چوکی قائم کردی گئی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کراچی اور حب کے درمیان حب چوکی کے مقام پر یہ نئی چوکی قائم کی گئی ہے۔ کراچی آنے اور جانے راستوں پر 6 جدید کیمرے لگائے گئے ہیں۔ چوکی ایف آئی اے کے زیر انتظام ہے جہاں پاکستان کوسٹ گارڈز، نادرا اور فرنٹیئر کانسٹبلری کی نفری اور اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ چوکی کو جدید ٹیکنالوجی سے ملک کے دیگر ڈیٹا بیس سے منسلک کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک آج دوپہر اس چوکی کا افتتاح کر رہے ہیں۔