پاکستان
16 مارچ ، 2015

پی آئی بی کالونی میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری

پی آئی بی کالونی میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری

کراچی.........کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے، گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق پی آئی بی کالونی میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ سرچ آپریشن میں ایسٹ زون کے مختلف تھانوں سمیت، ایسٹ پولیس ہیڈ کوارٹر اور صدر تھانے کی پولیس حصہ لے رہی ہے، جن کے ساتھ بکتربند گاڑی بھی ہے، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے، جبکہ گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے، تاہم ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری یا حراست میں لیے جانے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزید خبریں :