پاکستان
04 مئی ، 2012

پاکستانی وکلا کا وفد واہگہ کے راستے بھارت روانہ

پاکستانی وکلا کا وفد واہگہ کے راستے بھارت روانہ

لاہور… پاکستانی وکلا کا 18 رکنی وفد واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گیا۔ وکلا مختلف بھارتی بار کونسلز کا دورہ کریں گے۔ وکلا کا وفد پنجاب ہریانہ بارایسوسی ایشن کی دعوت پر بھارت گیا ہے۔ وفد کی قیادت پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چئیرمین محمد آصف کر رہے ہیں۔ واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ بھارت امن اور محبت کا پیغام لے کر جا رہے ہیں عوام سے عوام کا رابطہ ہی دونوں ملکوں میں تعلقات بہتر کر سکتا ہے۔

مزید خبریں :