16 مارچ ، 2015
راولپنڈی .......منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہے جس کے بعد ماڈل کو کچھ عرصہ مزید جیل میں رہنا ہوگا،راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے اسپیشل جج کسٹم ممتاز چودھری نے ماڈل ایان علی کی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ کسٹم حکام کی جانب سےمقدمے کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرا یا گیا۔ ماڈل ایان علی کے وکیل اور اُن کے والد عدالت میں پیش ہو ئے ۔ ایان علی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ رقم خالد ملک نے دی تھی جو زمین خرید کر حاصل کی گئی تھی۔ ایان علی کے والد راجہ حفیظ کا کہنا تھا کہ بیٹی کے بارے میں پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،دلائل سننے کے بعد راولپنڈی کی کسٹم عدالت نےماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہو ئے خارج کردی۔