پاکستان
04 مئی ، 2012

لاہور میں 10 سالہ بچہ نہر میں ڈوب گیا، تلاش جاری

لاہور… لاہور میں دھرم پورہ کے قریب نہر میں دس سالہ بچہ نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ نامعلوم افراد نے ریسکیو 1122 کو فون پر اطلاع دی کہ ایک 10 سالہ بچے نے نہر میں نہانے کے لئے چھلانگ ماری لیکن وہ اوپر نہ آیا۔ ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور بچے کی لاش کی تلاش شروع کر دی۔ تاہم کافی تلاش کے بعد بھی بچے کا پتہ نہیں چل سکا۔ نہر میں چھلانگ لگانے والے بچے کی شناخت نہیں ہو سکی نا ہی اس کا کوئی وارث سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں :