پاکستان
16 مارچ ، 2015

سانحہ یوحنا آباد کے متاثرین سے یکجہتی کیلئے ایم کیو ایم مرکز پر شمعیں روشن

سانحہ یوحنا آباد کے متاثرین سے یکجہتی کیلئے ایم کیو ایم مرکز پر شمعیں روشن

کراچی........متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سانحہ یوحنا آباد کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے نائن زیرو پر شمعین روشن کی گئیں۔ حیدر عباس رضوی نے سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم دکھ کی اس گھڑی میں مسیحی برادری کے ساتھ ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سانحہ یوحنا آباد کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے نائن زیرو پر شمعین روزشن کی گئی۔ رہنما ایم کیو ایم حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ موومنٹ کے کے مرکز نائن زیرو پر سانحہ لاہور یوحنا آباد کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مسیحی برادری سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر تنوی الحق تھانوی، شیعہ رہنما قرار حیدر نقوی اور رہنما سنی علماء کونسل علامہ اشرف حرمانی نے سانحے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوس ناک واقعہ قرار دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسیحی مذہبی رہنماؤں نے واقعے کی مذمت کی اور لوگوں کو پر امن ہنے کی تلقین کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں یوحنا آباد دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم مسیحی برادری کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتےاللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ کیا ہے کہ مظلوم ہر حالت میں کامیاب اور ظالم ناکام ہوگا۔ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ظلم کسی کے بھی خلاف ہو ایم کیو ایم نے ہمیشہ اس کے لئے آواز اٹھائی ہےا نہوں نے کہا کہ نائن زیرو یہ جگہ ہے جہاں پاکستان کو بچانے والے لوگ موجود۔ یہ وہ راستہ ہے جہاں سے لوگ ترقی کی جانب جاتے ہیں۔تقریب کے آخر میں تمام شرکاء نے شمعیں روشن کرکے سانحہ یوحنا آباد کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

مزید خبریں :