پاکستان
04 مئی ، 2012

لیاری:آپریشن بند کردیا، رحمن ملک، بند نہیں کیا، پولیس چیف

لیاری:آپریشن بند کردیا، رحمن ملک، بند نہیں کیا، پولیس چیف

کراچی… وفاقی ویر داخلہ رحمان ملک نے لیاری میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف جاری آپریشن بند کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ کراچی پولیس چیف کا کہناہے کہ لیاری میں آپریشن بند نہیں کیا گیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے گزشتہ روز اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کدعویٰ کیا تھا کہ لیاری ہو یا لیاقت آباد یا کراچی کا کوئی بھی علاقہ جرائم پیشہ افرادکے خلاف بلا تفریق کاروائی ہوگی۔ انھوں نے لیاری میں طالبان، بی ایل اے، لشکر جھنگوی، سمیت کالعدم تنظیموں کی موجودگی کی بھی خبر دی تھی تاہم آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاری میں آپریشن بند کرنے کا عندیہ دیا۔ رحمان ملک کا کہناہے کہ لیاری سے پولیس کو نکال لیا گیا ہے، انھوں نے کہاکہ عزیربلوچ اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ اگرپولیس پر اعتبار نہیں تو خود کو رینجرز کے حوالے کردیں۔ دسری جانب کراچی پولیس چیف اختر گورچانی کا کہنا ہے کہ لیاری میں آپریشن بند نہیں کیا گیا لیاری آپریشن کے سلسلے میں آئی جی کی سربراہی میں اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں لیاری آپریشن کے سلسلے میں اہم منصوبہ بندی کی جارہی ہیاور آپریشن بند کرنے کے سلسلے میں ابھی تک احکامات نہیں ملے، رحمان ملک کے دو طرح کے بیانات سے لیاری آپریشن میں شامل نفری تذبذب کا شکار ہے۔

مزید خبریں :