پاکستان
16 مارچ ، 2015

کراچی :نبیل گبول کی خالی نشست کیلئے 50 سے زائد کاغذات نامزدگی جمع

کراچی :نبیل گبول کی خالی نشست کیلئے 50 سے زائد کاغذات نامزدگی جمع

کراچی .......کراچی میں نبیل گبول کے استعفے سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 246 پر ضمنی انتخابات کے لئے 50سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 مارچ ہےجبکہ انتخابات 24اپریل کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 246کے لیے ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر نے کاغذات نامزگی حاصل کئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کےمطابق نازیہ ربانی، عمران اسماعیل اور فردوس شمیم نقوی نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔ این اے 246 کی نشست ایم کیو ایم کے سابق رہنما نبیل گبول کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :