16 مارچ ، 2015
پشاور........پشاور ہائی کورٹ کے دومستقل ججوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد 19ہوگئی۔ ججوں کی حلف برداری کی تقریب پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے مستقل ہونے والے دو ججوں جسٹس محمد داؤد خان اور جسٹس افسر شاہ سے حلف لیا۔