04 مئی ، 2012
ملتان… ملتان کے ایک نجی بینک سے مسلح ڈاکو وٴں نے لاکھوں روپے لوٹ لئے اور بینک سے نکلتے ہوئے کلوز سرکٹ کیمرے بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق آج صبح تقریبا 10 بج کر 45 منٹ پر 5 مسلح ڈاکو ملتان کے علاقہ گلگشت گردیزی مارکیٹ کے ایک نجی بینک میں داخل ہوئے بینک کے گیٹ پر موجود سیکورٹی گارڈز سے ڈاکووٴوں نے ان کا اسلحہ بھی چھین لیا اور 50 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی جبکہ بینک میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے بینک کے آئی ٹی روم میں فائرنگ بھی کی تاہم ڈاکو جاتے ہوئے بینک میں نصب کلوز سرکٹ کیمرہ بھی اپنے ساتھ لے گئے عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو 2 گاڑیوں پر سوار تھے پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد ڈآکووٴں تک پہنچ جائیں گے۔