پاکستان
17 مارچ ، 2015

کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

کراچی.......آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم صاف اور موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔کراچی اور اس کے مضافات میں شمال مغربی علاقوں سے ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ہے۔

مزید خبریں :