17 مارچ ، 2015
ملتان.........جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید احمد کا کہنا ہے کے حرمت رسول کو ایک تحریک کی شکل دینے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے ملتان میں حرمت رسول کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی اللہ اور اس کے رسول کی گستاخی کرنا ہے، توہین رسالت پر قومی اسمبلی میں صرف مذمتی قرار داد پیش کرنا کافی نہیں ہے، پاکستان کو فوری طور پر فرانس، جرمنی سمیت ایسے تمام ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے سفارتی تعلقات بھی ختم کردینے چاہیں،جنہوں نے گستاخانہ خاکے شائع کئے تھے۔ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ لاہور کے علاقے یوحناآباد میں ہونے والے واقعے میں حکومت نے اپنا کردار صحیح طرح ادا نہیں کیا۔