17 مارچ ، 2015
کوئٹہ.........ویمن یونی ورسٹی کوئٹہ میں خواتین مصوروں کے فن پاروں کی نمائش ہوئی۔ کوئٹہ کی سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹ نے تصویری نمائش کا انعقادکیا ۔ نمائش میں شعبہ فائن آرٹ کی تین طالبات کے سو سے زائد فن پارے رکھے گئے ہیں ۔ طالبات نے رنگوں کے خوب صورت استعمال کے ذریعے بلوچستان کی ثقافت اور رسم ورواج کو اجاگر کیا ہے ۔ صوبے کی دل کش قدرتی مناظر پر مبنی لینڈ اسکیپ بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے ۔ خواتین مصوروں کا کہنا ہے کہ آرٹ اپنی پہچان کو اجاگر کرنے اوراظہار رائے کا بہترین ذریعہ ہے۔ بلوچستان کی طالبات کی فن پاروں کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ آرٹ کے شعبے میں بھی یہاں کی خواتین کسی سے کم نہیں ۔ مناسب رہنمائی کی جائے تو بلوچستان کے مصور اپنے صوبے اور ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کرسکتے ہیں ۔