17 مارچ ، 2015
سرگودھا .......سانحہ یوحنا آباد کے سوگ میں سرگودھا میں مسیحی برادری کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کیخلاف فوری اورسخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پاکستان بار کونسل کی اپیل پر وکلاء برادری نےواقعے کے خلاف مختلف شہروں عدالتی امورکا بائیکاٹ کیا۔ سانحہ یوحنا آباد کے خلاف پاکستان بار کونسل کی کال پر فیصل آباد اور ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سمیت مختلف شہروں میں وکلاء برادری نے مکمل ہڑتال کی اور عدالتی امور مکمل طور پر بند رہے۔ وکلاء برادری نے مطالبہ کیا کہ سانحے میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرکےقانون کےکٹہرےمیں لایاجائے، ادھر سرگودھا کی مختلف مسیحی تنظیموں نے نوری گیٹ سے پریس کلب تک احتجاجی جلوس نکالا۔ جلوس میں مرد و خواتین کی بڑی شریک تھی۔ مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور خوشاب سرگودھا روڈ کو ٹائر جلا کر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ شیخ زید اسپتال رحیم یار خان میں پیرامیڈیکل اسٹاف اور ینگ ڈاکٹروں نےمسیحی برادری سے یکجہتی کا اظہار کیا اور یوحنا آباد واقعے کے خلاف ریلی نکالی۔