پاکستان
17 مارچ ، 2015

جب تک کسانوں کی نمائندگی نہیں ہوگی مسائل حل نہیں ہونگے:سراج الحق

جب تک کسانوں کی نمائندگی نہیں ہوگی مسائل حل نہیں ہونگے:سراج الحق

منڈی بہاء الدین .........امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جب تک ایوانوں میں کسانوں کی نمائندگی نہیں ہوگی تب تک کسانوں کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔منڈی بہاء الدین میں کسان کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ کسانوں کے حقوق کے لیے ملک بھر میں جلسوں کا آغاز کردیا گیا ہے،پاکستان معاشی اور سیاسی دہشت گردی کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت پر سرمایہ دار قابض ہیں،20 کروڑ والے سینیٹر 50 کروڑ کے وزیر بن جاتے ہیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا یہاں اسلامی نظام لائے گے۔

مزید خبریں :