17 مارچ ، 2015
لاہور.........پاکستان علماء کونسل نےجمعرات19مارچ کوتمام مذاہب اور مکاتبِ فکر کی قیادت کا مشترکہ اجلاس لاہورمیں طلب کر لیا،اجلاس میں سانحہ یوحنا آباد اور اس کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔پاکستان علماءکونسل کےسربراہ حافظ طاہرمحموداشرفی کےمطابق جمعرات کوہونےوالے اجلاس میں تمام مذاہب اور مکاتب ِ فکر کی قیادت دہشت گردانہ کارروائیوں اورقانون ہاتھ میں لینےوالوں کی مذمت کرے گی اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کےحوالے سےاپنے اپنے کردار پر غور کیاجائے گا۔ دوسری جانب پاکستان علماء کونسل کے وفد نےمولانا محمد مشتاق لاہوری کی قیادت میں زندہ جلائے جانے محمد نعیم کے گھر کا دورہ کیا اورورثاء سے تعزیت کا ظہار کیا۔