18 مارچ ، 2015
کراچی .......کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی دوران علاج چل بسا۔ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹائون نمبر 12 میں زخمی ہونے انور ولد عبدالخالق دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر عباسی شہید ہسپتال میں چل بسا۔اس طرح مجموعی طور ہلاکتوں کی تعداد4 ہوگئی جبکہ 8 زخمی تاحال زیر علاج ہیں جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔