18 مارچ ، 2015
قصور ........اتوار کے روز لاہورکے علاقے یوحنا آباد میں جلائے جانیوالے حافظ نعیم کو قصور کے قصبے مصطفیٰ آباد میں سپرد خاک کردیا گیا ۔نماز جنازہ میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ یوحنا آباد میں گرجا گھروں پرخودکش دھماکوں کے بعد مشتعل ہجوم نے جن دو افراد کو جلایا ان میں سے ایک 22سالہ حافظ نعیم کی نماز جنازہ قصور کے قصبے مصطفی ٰ آباد میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں ورثا کے علاوہ اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ نعیم کے اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ۔ مقتول نعیم کی دو ماہ بعد شادی تھی ۔نعیم کے بھائی نے لوگوں سے اپیل کی کہ صبر سے کام لیں اور امید ظاہر کی کہ حکومت انہیں انصاف دلوائے گی۔نعیم کے ورثاء اور اہل علاقہ نے لاہورقصور روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک بند کردی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نعیم کے اہل خانہ سےبہت ظلم ہوا ہے ، حکومت انصاف فراہم کرے۔ نعیم کو اسکے ورثا نےجلائے جانے سے قبل تشدد کی فوٹیج دیکھ کر شناخت کیا تھا ۔