پاکستان
18 مارچ ، 2015

کراچی: پولیس موبائل پر حملے کی سی سی ٹی وی جیو نیوز کو موصول

کراچی: پولیس موبائل پر حملے کی سی سی ٹی وی جیو نیوز کو موصول

کراچی.....کراچی کے علاقے آرام باغ میں پولیس موبائل پر حملے کی سی سی ٹی وی جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔سی سی ٹی وی میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے ۔د س مارچ کی رات کو آرام باغ تھانے کی حدود پاکستان چوک میں دو ملزمان نے ڈیوٹی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل شکیل اور کانسٹیبل مجاہد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شکیل جاں بحق ہوگیا۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ سے قبل ملزمان قریب واقع دکان پر موجود ہیں اور پولیس اہلکاروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں،پھر ایک ملزم آگے بڑھتا ہے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردیتا ہے جس کے بعد دونوں ملزم باآسانی موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کو شش کررہے ہیں ۔ اُسی روز اِس واقعہ سے قبل پریڈی تھانے کی حدود میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔تفتیشی اداروں کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ کہیں دونوں حملوں میں ایک ہی گروپ ملوث تو نہیں؟۔

مزید خبریں :