18 مارچ ، 2015
گھوٹکی.......گھوٹکی میں پولیس مقابلے کے دوران 4ڈاکو ہلاک اور 2فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے احمد پور لما سے 6ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے جن کے تعاقب میں پولیس گھوٹکی کے علاقے رونتی میں داخل ہوگئی۔اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ڈاکوؤں سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی،، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔