04 مئی ، 2012
لاہور… ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4360 میگاواٹ پر موجود ہے وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس نہ ملنے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں کمی ممکن نہیں۔ پیپکو حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 10 ہزار 345 جبکہ طلب 14 ہزار 705 میگا واٹ ہے۔ بجلی کی ہائیڈل پیداوار 4 ہزار 33 میگا واٹ، تھرمل ایک ہزار 590 جبکہ آئی پی پیز کی پیداوار 5 ہزار 530 میگا واٹ ہے۔ بحران کے باوجود کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 730 میگا واٹ بجلی فراہم کی گئی۔ شارٹ فال کے باعث لاہور میں 9 سے 11 گھنٹے جبکہ دیگر شہروں اور دیہات میں 16 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔