پاکستان
18 مارچ ، 2015

ڈاکٹرشکیل آفریدی کے سابق وکیل سمیع اللہ ایڈوکیٹ کا قتل

ڈاکٹرشکیل آفریدی کے سابق وکیل سمیع اللہ ایڈوکیٹ کا قتل

پشاور........ڈاکٹرشکیل آفریدی کے سابق وکیل سمیع اللہ ایڈووکیٹ قتل کیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہیں ۔ حملہ آوروں کی تعداد دو تھی۔ پولیس کی تیارکردہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شکیل آفریدی کےسابق وکیل سمیع اللہ پرمتھراکے علاقہ میں 6 بج کر 35 منٹ پر حملہ ہوا۔ حملہ آوروں کی تعداد دو تھی، جو پہلے سے ہی علاقے میں موجود تھے۔ سمیع اللہ ایڈووکیٹ پر پستول سے تین فائر کئےگئے۔ جن میں سے دو گولیاں انہیں لگیں۔ حملہ آور علاقہ غیر کی جانب فرارہونے میں کامیاب ہوئے۔ حملہ آوروں نے بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل کا استعمال کیا۔ سمیع اللہ ایڈووکیٹ کو گذشتہ روز گھرجاتے ہوئے قتل کیاگیاتھا۔ قتل کا مقدمہ مقتول کے کزن سعید ایڈووکیٹ کی جانب سے تھانہ متھرا میں درج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :