پاکستان
18 مارچ ، 2015

دہشتگردوں نے آسان ہدف دیکھ کر چرچ پر حملہ کیا،وزیراعلی پنجاب

دہشتگردوں نے آسان ہدف دیکھ کر چرچ پر حملہ کیا،وزیراعلی پنجاب

لاہور........وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہاہے کہ دہشت گردوں نے آسان ہدف دیکھ کر چرچ پر حملہ کیا۔ مسلمان اور عیسائی تقسیم کی سازش ناکام بناکر انتہا پسندی کے خلاف متحدہوجائیں مسیحی برادری کے ےرہنماؤں سے ملاقات میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سانحہ یوحنا آباد پر دکھ کا اظہا رکیا اور انہیں یقین دلایا کہ ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی دفاع اور ترقی میں مثبت کردار ادا کیا۔ ایسے سانحات تقسیم کی ساز ش ہیں۔ توڑ پھوڑ اور لوگوں کو جلانے کے واقعات نہیں ہونے چاہیے تھے ۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب حکومت انتہا پسندی اور نفرت انگیزی کی روک تھام کےلیے بھرپور اقدام کررہی ہے۔نصاب تعلیم میں بھی شدت پسندی کے خلاف مضامین کا اضافہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :